اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گجرات گوہر مرزا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

منگل 21 نومبر 2023 22:59

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2023ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گجرات گوہر مرزا نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوہر مرزا کا شمار انتہائی قابل اور فرض شناس افسران میں ہوتاہے، وہ اس سے قبل اسلام آباد نادرا دفتر میں اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گوہر مرزا نے کہا کہ گجرات میں تعیناتی کے دوران اپنی تمام تر توجہ صرف اور صرف عوامی خدمت پر مرکوز ہوگی، شہریوں کو فوری ریلیف فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے، نادرا کے حوالے سے تمام سروسز شہریوں کو فوری اور احسن طریقے سے فراہم کی جائیں گی، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :