پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا

منگل 21 نومبر 2023 23:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2023ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری اور چند ایک مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ صوبے کے بعض علاقوں میں سرد اورجزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے ۔چارسدہ، نوشہرہ، مردان،صوابی، پشاور، بنوں میں دھندپڑسکتی ہے ۔ موٹروے اورقومی شاہراوں پردیررات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے ۔مسافر حضرات سفر کے دوران احیاطی تدابیر اختیار کریں۔