G وہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کرے کیونکہ خان شہید کے نقش قدم پر چل کرہی پشتون قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے، عمران ترین

بدھ 22 نومبر 2023 23:40

mپشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2023ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشین تحصیل کمیٹی کا اجلاس عصمت اللہ کمالزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ضلع سیکرٹری عمر خان ترین، حاجی اکبر، موسیٰ خان ترین نے ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںبرصغیر پاک وہند اور پشتونخوا وطن کی آزادی کے سپہ سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی پچاسویں برسی کی مناسبت سے دو دسمبر کو کوئٹہ میں منعقدہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں پچاسویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منانے اور ہزاروں کی تعداد میں عوام کی جلسہ میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے پارٹی کے تمام عہدیداروں، کارکنوں کو دو دسمبر تک مسلسل عوامی رابطہ مہم چلانے، عوام کو جلسے میں شرکت کی دعوت دینے اورجلسے کی کامیابی کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کار لانے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر خان ترین نے کہا کہ 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی برسی کا جلسہ عام اورملک کی مخصوص سیاسی صورتحال کے تناظر میں پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی تقریر انتہائی اہمیت کی حامل ہوگی۔

پارٹی ضلع پشین 2دسمبر کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کریگی اور اس سلسلے میں پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کرے کیونکہ خان شہید کے نقش قدم پر چل کرہی پشتون قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین محترم مشر محمو د خان اچکزئی کی سربراہی میںجاری قومی سیاسی جمہوری جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ضلع پشین میں ہمیں تنظیم کو مضبوط اور فعال بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔