فیصل آباد 30سال میں 7عام انتخابات، صرف2خواتین براہ راست ووٹوں سے منتخب ہوئیں

جمعرات 23 نومبر 2023 11:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) فیصل آباد گزشتہ 30 برس کے دوران ہونے والے سات عام انتخابات میں اب تک صرف دو خواتیں براہ راست ووٹوں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔ ان میں سے راحیلہ پروین بلوچ 2008 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر این اے 78 سے منتخب ہوئی تھیں جبکہ عفت معراج نے 2013 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر پی پی 53 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں ضلع بھر سے پانچ خواتین الیکشن لڑ رہی ہیں جن میں پی پی 100 سے عفت معراج مسلم لیگ ن جبکہ این اے 101 اور پی پی 108 سے عفیفہ صدیقی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ عام انتخابات میں حصہ لینے والی دیگر خواتین میں این اے 102 سے سعدیہ اختر، این اے 106 سے عاصمہ الیاس اور این اے 107 سے رابعہ مختار شامل ہیں جو آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔