سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

جمعرات 23 نومبر 2023 20:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2023ء) سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کو وطن واپس لانے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ، نگران حکومت کا انٹر پول سے رابطہ ۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے انٹر پول حکام سے رابطے کے دوران مونس الٰہی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹر پول حکام سے شیئر کی گئی ہیں اور گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے مونس الہٰی سے متعلق تمام ڈیٹا مانگا تھا جو نگراں پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مونس الہٰی کی پراپرٹیز کو منجمد اور ان کے بینک اکاؤنٹس کو فریز کرنے کا فیصلہ بھی ہوگیا ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں