پولیس کا ڈکیتی کی واردارتوں میں ملوث ہونا تشویش ناک ہے، محمود مولوی

ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کو سزا دی جائے، محمود مولوی،صدر استحکام پاکستان پارٹی سندھ

جمعرات 23 نومبر 2023 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2023ء) سندھ پولیس میں موجود چند کالی بھیڑیں شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں، ڈی ایس پی کی سربراہی میں ڈکیتی کا واقعہ ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہی ،سیاسی وابستگیوں سے ادارہ مکمل طور تباہ ہوچکا ہے،ڈکیتی میں ملوث ڈی ایس پی کونشان عبرت بنایا جائے،وردی میں موجود چند ڈکیتوں کی سرپرستی کرنے والے بھی سامنے لائے جائیں،چند ڈاکو پولیس کی وردی پہن کر ادارے کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئی جی سندھ اس معاملے پر شہریوں کے ساتھ کھڑے ہوکرادارے کی ساکھ کو بحال کریں، جبکہ دوسری جانب محمود مولوی سے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماں میں صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران دونوں رہنماں میں جلد ملاقات کرنے پر بات بھی ہوئی، محمودمولوی نے کہا کہ چاہتے ہیں سابق گورنر سندھ عشرت العباد سیاسی عمل میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ عشرت العباد کراچی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔