الخدمت فائونڈیشن اور عالمی ادارہ صحت کے اشتراک سے’’سموک فری پریمسیز‘‘ مہم کا آغاز

پاکستا ن میں تمباکونوشی کی بیماریوں سے سالانہ 2لاکھ افراد مررہے ہیں، عوام کو مضراثرات پرآگاہی دیں گے‘ڈاکٹرحفیظ الرحمن

جمعہ 24 نومبر 2023 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2023ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان نے ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے’’سموک فری پریمسیز‘‘کا آغاز کردیا مہم کی افتتاحی تقریب الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کا نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا،صدرالخدمت فائونڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن،سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری،چیئرمین الخدمت ہیلتھ فانڈیشن پروفیسرڈاکٹرمحمد زاہد لطیف، نائب صدور سید احسان اللہ وقاص، ڈاکٹر مشتاق مانگت، ذکراللہ مجاہد، سمیت دیگرذمہ داران نے مہم کے آغاز پر اس عزم کااظہارکیا کہ پاکستانی معاشرے بالخصوص الخدمت سے منسلک اداروں میں تمباکونوشی کے مضراثرات کے بارے میں موثرآگاہی دی جائے گی جس کا مکمل پلان تیارکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہر چھ سیکنڈ میں تمباکو نوشی کے باعث ایک شخص موت کے منہ میں جارہا ہے جبکہ پاکستان میں ہرسال تمباکونوشی کے استعمال کی وجہ سے پیداہونے والی بیماریوں کے باعث سالانہ 2لاکھ افراد مررہے ہیں۔مہم کا مقصد تمباکو کی وجہ سے پیداہونے والی بیماریوں کی روک تھا م ہے۔ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کمیونٹی کی بہترین صحت اورآلودگی سے پاک معاشرہ الخدمت کی ترجیح ہے کمیونٹی کواس مہم کا حصہ بناکر عوام الناس کو تمباکونوشی کے مضراثرات سے آگاہی دیں گے۔

الخدمت فائونڈیشن کے سٹاف،رضاکاروں اور سفیروں کے لیے ٹریننگ ورکشاپس کاانعقاد کررہے ہیں تاکہ ہمارے اپنے ہرسطح کے دفاتر،اورفن آغوش ہومز،ہسپتال،تعلیمی اداروں سے منسلک افرادکو آگاہی کے ذریعے تمباکونوشی کے مضراثرات سے بچایاجاسکے۔ہمارے رضاکاراور سفیریونیورسٹیز،کالجز،سکولز،دفاترسمیت پبلک مقامات پراس حوالے سے عوام الناس کوآگاہی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم تمباکونوشی سے پاک معاشرے کی اس مہم میں میڈیااورسوشل میڈیا کاموثراستعمال بھی کریں گے۔ ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم نمائندہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالاکے شکرگزارہیں کہ وہ پاکستانی کمیونٹی کوتمباکونوشی کے مضراثرات سے بچانے کے لیے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، ان کی یہاں موجودگی اس مہم کی اہمیت اور ساکھ میں مزید اضافہ کررہی ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی نمائندہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالانے اس مو قع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاندیشن کی معاشرے کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن تمباکونوشی کے نقصانات سے معاشرے کوبچانیکیلیے الخدمت فانڈیشن سے مکمل تعاون اورمددکرے گا۔ پروفیسرڈاکٹرمحمد زاہد لطیف نے کہاکہ معاشرے کوتمباکونوشی سے پاک کرنے کی مہم کے موثرنتائج برآمدہوں گے یہ مہم ہیلتھ کے مسائل کوکم کرنے میں مدددے گی اوراس کے دورس اثرات ہوں گے انھوں نے کہاکہ الخدمت کے اداروں میں مہم کی کامیابی دیگرکمیونٹی کے لیے رول ماڈل ہوگی جس کی تقلید کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :