ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے شہید لیویز نائب رسالدار حاجی خیرالدین حمزہ زئی کے بیٹے کو حکومت بلوچستان کی طرف سے پچاس لاکھ روپے فراہم کر دیے

جمعہ 24 نومبر 2023 23:02

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے گذشتہ روز شہید لیویز نائب رسالدار حاجی خیرالدین حمزہ زئی کے بیٹے کو حکومت بلوچستان کی طرف سے پچاس لاکھ روپے فراہم کر دیے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لیویز نائب رسالدار حاجی خیرالدین حمزہ زئی مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے دوران شہید ہوگئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم بلوچ نے کہا کہ یہ رقم شہید کے خون کا نیم بدل تو نہیں ہوسکتی البتہ اس رقم سے شہید کے ورثاء کی مالی مشکلات کم ہوسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شہید کی خدمات پر فخر ہے اس نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔