ایبٹ آباد،شہریوں کو ریونیو سروسز‘ دفاتر میں سہولیات فراہمی کے حوالے سے ایڈیشنل اے سی کا پٹوار خانوں کا معائنہ

جمعہ 24 نومبر 2023 23:03

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2023ء) شہریوں کو ریونیو سروسز کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر1 علی شیر خان خلیل نے پٹواردھمتوڑ- 1، میرپور-2، قصہ، کاکول اور کوٹ کے پٹوار خانوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریونیو ریکارڈ کا معائنہ، سٹاف کی حاضری چیک کی، ریونیو ٹیکس کے حوالے سے چارٹس، ہدایات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے بات چیت کے دوران مسائل کی نشاندہی پرمتعلقہ ریونیوسٹاف کو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :