اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کاکالجز میں طلبہ ہراسانی کیخلاف ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دفتر گھیرائو کا فیصلہ

ہفتہ 25 نومبر 2023 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن کاکالجز میں طلبہ ہراسانی کیخلاف ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دفتر گھیرائو کا فیصلہ ۔پیر 27نومبر کو ملاکنڈ روڈ پر دھرنے کا اعلان ۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مردان ڈویژن محمد انیس نے تخت بھائی کالج میں پر نسپل اور چیف پر اکٹر کی جانب سے قر آن کلاس پر پابندی شرمناک ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کالج انتظامیہ ایک طرف قر آن کلاس پر پابندی لگارہی ہے جبکہ دوسری جانب رقص وسرورکی محفلیں منعقد کرتی ہے ۔حکومت فوری طور پر پرنسپل اور چیف پر اکٹر کی برطرفی کا نوٹفکیشن جاری کریں ۔بصورت دیگر اس کے خلاف بھر پور مذاہمت کرینگے ۔پیر کوصبح 10بجے مین ملاکنڈ روڈ پر احتجاجی دھرنا دینگے ۔جبکہ 29نومبر کو ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ سیکرٹریٹ گھیرائو کریں گے ۔