پولیو کے خاتمے کا مشن 27 نومبر تا یکم دسمبر جاری رہے گا،ڈی سی

ہفتہ 25 نومبر 2023 21:34

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے پولیو کے خاتمے کا مشن 27 نومبر تا یکم دسمبر جاری رہے گا، والدین اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر انہیں معذوری سے بچائیں اور ان کا مستقبل محفوظ بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں 27نومبر سے جاری ہونے والی انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹرز سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شر کت کی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ کے حصول کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا عندیہ دے دیا، انہوں نے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران تفویض کی گئی ذمہ داریوں میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، بچوں کے والدین آگے بڑھیں اور پولیو کے خلاف قومی مہم کا حصہ بنتے ہوئے اپنا فرضِ نبھائیں تاکہ پولیو کے موذی مرض کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 27نومبر سے شروع ہونیو الی انسداد پولیو مہم یکم دسمبر تک جاری رہے گی اس مہم میں پانچ سال تک کے 6لاکھ 36ہزار 116بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گی27نومبر سے شروع ہونیو الی اس انسداد پولیو مہم میں 66ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جبکہ 2ہزار 564ٹیمیں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیوویکسیئن کے قطرے پلائیں گی جبکہ محکمہ صحت کے افسران ان ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :