ایل ڈی اے نے تجاوزات ہٹانے کیلئے املاک مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے ،ترجمان

ہفتہ 25 نومبر 2023 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2023ء) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی اے اور ٹیپا کی مشترکہ ٹیموں نے ہفتہ کے روز شہر کی مختلف اہم شاہراہوں کا دورہ کیا ۔ ترجمان کے مطابق چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے ٹیموں کے ہمراہ عبدالحق روڈ، جیل روڈ اور جوہر ٹاؤن میں کمرشل عمارتوں کے پارکنگ ایریاز سے عارضی اور مستقل تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹسز دئیے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے اور ٹیپا کی ٹیموں نے 2 درجن سے زائد کمرشل عمارتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ان املاک میں ریستوران، ہسپتال، ہوٹلز، بینکس، فوڈ چینز، فارمسی،پلازہ،شوز شاپس شامل ہیں۔نوٹسز پر عملدرآمد نہ کرنے پر ان املاک کو نہ صرف سر بمہر بلکہ بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پربلڈنگ رولز اور پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :