اسرائیل فلسطین معاہدہ حماس کی اخلاقی فتح ہے‘ سنی علماء کونسل

فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کو اس کی اصلیت کاآئینہ دکھا دیا ہے‘مولانا حافظ حسین احمد

اتوار 26 نومبر 2023 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2023ء) صدر سنی علما ء کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمدنے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین معاہدہ حماس کی اخلاقی فتح ہے،حماس کے جذبہ جہاد اورنوجوانوں کے شوق شہادت نے مسلمانوں کی عزت رکھ لی ہے،فلسطینی مجاہدین نے اسرائیل کو اس کی اصلیت کاآئینہ دکھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ 58اسلامی ممالک ،بھاری جدید اسلحہ ،ایٹم بم اورجنگی طیاروں سے لیس دوارب مسلمانوں کے مسلم حکمرانوں ،افواج کے سپہ سالاروں نے امریکی غلامی کو برقرار،اقتداربچانے کی روش وغلامی تازہ مثال قائم کی آج غزہ کے مسلمانوں کے بچے ذبح ،عورتیں اورمجاہدین شہیدہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیلی فوجی درندے کارثواب سمجھ کرمسلم خواتین ماوں بہنوں اوربچوں کوبے دردی سے شہید ،ہسپتال ،تعلیمی ادارے تباہ ،املاک کو نقصان ،مجاہدصفت نوجوانوں کو اغواکیے جارہے ہیں۔