سراج الحق سندھ کے ایک روزہ دورے پر( آج) سکھر پہنچیں گے

پیر 27 نومبر 2023 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2023ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منگل28نومبر کو سندھ کے ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچیں گے، صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق وہ سکھر کے مقامی ہال میںمنعقدہ انتخابی کنونشن سے خطاب اور پرانہ سکھر میں جامعہ تفہیم القرآن کی نئی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کے علاوہ مختلف دیگر دعوتی اجتماعات میں شرکت اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔