"اب گاؤ ں چمکیں گے" پروگرام کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ

پیر 27 نومبر 2023 17:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھاء کے مطابق "اب گاؤ ں چمکیں گے" پروگرام فیز ٹو کے تحت مستقل بنیادوں پر صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ماہانہ بنیادوں پر فی گھر 50 روپے،دوکان 200روپے، پیٹرول پمپ،میرج ہال،سروس اسٹیشن سے ایک ہزار اور انڈسٹریل یونٹ سے 2ہزار روپے وصول کئے جائیں گے،جس سے ہر یونین کونسل میں 3 ڈیلی ویجز ملازمین،مشینری مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے دیہی علاقوں میں جاری پروگرام ”اب گاؤں چمکیں گے“کے دوسرے مرحلہ میں یونین کونسل سطح پر صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لائحہ عمل اور وصولیوں و اخراجات کا تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی 2468رورل یونین کونسلوں میں مجموعی طور پر ارب روپے سے زائد کی وصولی متوقع ہے،جس سے دیہی علاقوں میں بھی شہروں کی طرز پر مستقل صفائی کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔

کمشنر محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) شعیب علی کی بہترین حکمت ِعملی کے باعث پہلے مرحلہ کی کامیابی کے بعد دوسرے مرحلہ پر مکمل عملدرآمد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے،تمام معاملات کی آن لائن مانیٹرنگ اور روزانہ کی بنیاد پر عملدرآمد کی رپورٹ بھجوائی جائے گی،یونین کونسل سطح پر ویلیج کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں تحصیل سطح پر مینجمنٹ کنٹرول کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں،اور ان کمیٹیوں کے جاری ٹی او آرز کے تحت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ایف آئی ٹی بی کے تحت خصوسی تربیت کا آغاز چند رو ز میں کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :