ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن

پاکستان نمبر2 شعیب خان اورثاقب عمر نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 27 نومبر 2023 20:00

ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان نمبر 2 ڈیوس کپر شعیب خان اور ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر نے مینز سنگل کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ڈی آئی جی امان الله میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ میں مینز سنگل سیمی فائنل رائونڈ مکمل ہوگیا جس کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نمبر 2 ڈیوس کپر شعیب خان نے خیبرپختونخوا کے عاقب عمر کو چھ دو ، چھ دو سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، دوسرے سیمی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر نے خیبرپختونخوا کے انعام گل کو چھ چار ، چھ تین سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔

انڈر 18 کیٹگریز کے سیمی فائنلز میں محمد عزیر اور حمزہ رومان نے فائنل تک رسائی حاصل کی ، پہلے سیمی فائنل میں محمد عزیر نے شایان آفریدی کو سات چھ ، چھ ایک سے شکست دی ، دوسرے سیمی فائنل مین حمزہ رومان نے شاہ سوار کو سات پانچ ، چھ تین سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

انڈر 10 کیٹگریز میں محمد فیضان نے حسن کو چھ ایک ، چھ دو سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرآیاز خلیل ، کوچز ، نعمان خان ، ذاکر الله، شہریار ، شاہ حسین اور شاہد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔