Live Updates

عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کردیا ہے، لطیف کھوسہ

چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے،نیب سیاسی انتقام کا ادارہ، وکیل عمران خان

پیر 27 نومبر 2023 21:32

عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کردیا ہے، لطیف کھوسہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) چییرمین پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کردیا ہے ،چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک باقائدہ مہم چلائی جارہی ہے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر بھی ایک ڈرامہ رچایا گیا ہے ۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے نیب کی جانب سے چییرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ مسترد کردی ہے۔عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل کردیا ہے۔ہم نے پہلے بھی چئیرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تھی۔نیشنل کرائم ایجنسی نے خود 35 ارب کی رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سو نوے ملین کی رقم سیدھا سیدھا سرکاری خزانے میں آئی ہیں۔ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیشنل کرائم ایجنسی نے رقم سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیجی ہے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہا لقادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ سے عمران خان کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ہماری نظر میں القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگیا ہے۔ چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے،اڈیالہ جیل کے باہر بھی ایک ڈرامہ رچایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے ہم الیکشن میں بھرپور طریقے سے جائینگے۔نیب کا ادارہ سیاسی انتقام کیلئے بنایا گیا ہے۔شریف برادران کے کیسز میں نیب اب سہولت کار بن گئی ہے۔نواز شریف کو اقامے پر نہیں نکالا گیا دس والیومز موجود ہیں۔منی لانڈرنگ کے حوالے سے اسحاق کا ڈار بیان آن ریکارڈ ہے۔سائفر کیس میں کل چییرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔کئیر ٹیکر اگر کسی کو سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے تو مستعفی ہوجائیں۔ہم آج فیصلہ کرینگے کہ القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دیں۔نیب نے آج بھی پچیس سے تیس نکات پر مشتمل دستاویز پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی استد عا کی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات