ڈی پی اوہری پورکا تھانہ سٹی کا دورہ،ریکارڈ،روزنامچہ اورحوالات کا جائزہ لیا

پیر 27 نومبر 2023 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2023ء) ڈی پی اوہری پورنےتھانہ سٹی کا دورہ کرکےریکارڈ،روزنامچہ اورحوالات کا جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہری پورمحمدعمرخان نےسوموارکےروزاچانک تھانہ سٹی کا دورہ کیاجس کےدوران اُنھوں نےتھانہ کاریکارڈ،روزنامچہ اورحوالات کاجائزہ لیااورتھانہ میں موجود سٹاف کوچیک کیا۔

(جاری ہے)

اُنھوں نےتھانہ میں آئےہوئےسائلین سےملاقات کی،مسائل سےمتعلق دریافت کرکےانکی شکایت پرکاروائی کےلیےاحکامات جاری کیے،اس موقع پرایس ایچ اوتھانہ سٹی انسپکٹرچن زیب تنولی بھی موجود تھے،ڈی پی اونےپولیس افسران کوہدایات دیتےہوئےکہاکہ تھانےوگشتوں کےدوران سائلین کی عزت نفس کاخیال رکھتےہوئے ان کےساتھ اچھےاخلاق وروئیےسے پیش آئیں اورقانون کےتقاضے پورے کرتےہوئےانکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں،تھانہ کی حدود میں گشتوں کےنظام، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنزاورسنیپ چیکنگ کےعمل کومزید فعال کریں،اُنھوں نےمزیدکہا کہ منشیات فروشوں وغیرقانونی اسلحہ کی نمائش اوردیگرجرائم پیشہ عناصرکےخلاف بھی مثبت کاروائیاں کریں،جرائم کی روک تھام کےلیےتروسائل بروئےکارلائیں،علاقہ میں غیرقانونی طورپررہائش پذیرافراد اورمشتبہ افراد پرکڑی نظررکھیں،ڈیوٹی کےدوران افسران وجوان اپنی حفاظت کویقینی بناتےہوئےبلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ کااستعمال یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :