ا*پی ایم اے اور سماجی تنظیموں کا فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

پیر 27 نومبر 2023 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور کی سول سوسائٹی، ٹریڈ یونینز، میڈیا، اساتذہ، وکلاء، طلباء تنظیموں، ٹریڈرز، لیٹریری آرگنائزیشنز کا اجلاس پی ایم اے ہاؤس لاہور میں زیرصدارت محمد تحسین منعقد ہوا۔جس میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے اس اجلاس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسرائیل کے صہیونی حکمرانوں نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے اور ہزاروں بچوں اور خواتین کا خون بہایا ہے اس اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کیلئے مورخہ 05 دسمبر بروز منگل لبرٹی مارکیٹ گلبرگ پر دوپہر 2 بجے عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے اراکین میں پروفیسر اشرف نظامی، محمد تحسین، اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ، محمد اعظم بٹ، ناصر بٹ، شہباز انور خان، ناصر اقبال، شوکت چوہدری، محبوب سرکی، میاں نوید، شکیل عباس، مہر صفدرعلی، آصف علی، خالد بٹ، صہیب مرغوب صدیقی، روبینہ جمیل، آئمہ محمود، ڈاکٹر ارم شہزادی، ڈاکٹر جویریہ سبزواری شامل ہیں۔

اس اجلاس میں ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر کامران احمد، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر ارم شہزادی پی ایم اے، مہر صفدر علی بی ایل ایل ایف، راجہ اشرف ایچ آر سی پی،ابن علی اشرف بیورو چیف دن ٹی وی، شوکت علی چوہدری پاکستان مزدور محاذ، محمد نذیرشہزاد، الطاف بلوچ ایم ایل ایف، عمر ضیا خان، محمد علی میر، بدر سلمان، شکیل عباس ایس اے پی، محمد اکبرایم ایل ایف، عرفان علی ایم کے پی، خالد بٹ، حنیف رامے ایم ایل ایف، چوہدری محبوب سرکی اے ٹی ایف پی آر بی، اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ ایچ آر سی پی، ڈاکٹر جویریہ ای ٹی پی بی، میاں نوید بیورو چیف لاہور رنگ ٹی وی، بلال صابر پی ایف ایم، اللہ رکھا پی ٹی یو، ناصر محمود، ناصر گلزار اے پی ٹی یو یف، آئمہ محمود ورکنگ وومن آرگنائزیشن، روبینہ جمیل اے پی ٹی یو، اقبال آفاقی جرنلسٹ، بصیر بٹ آل پاکستان ٹریڈر ایسوسی ایشن، بابر بٹ آل پاکستان سمال ٹریڈر ایسوسی ایشن، ایڈووکیٹ شاہد آل پاکستان لائرز ونگ، سید مشتاق شاہ جرنلسٹ، آصف علی چوہدری پاکستان انقلابی پارٹی، تاج حسین پنجاب فارمر یونین، محمد عرفان لیب ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے شرکت کی