دبئی میں اقوام متحدہ کےماحولیاتی تبدیلی بارے سربراہی اجلاس میں شامی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے

منگل 28 نومبر 2023 12:08

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) دبئی میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے30نومبر سے شروع ہونے والےسربراہی اجلاس ’کوپ 28 ‘میں شامی وفد کی قیادت وزیراعظم حسین آرنوس کریں گے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادرے کے مطابق شامی وفد کی رکن مناہل الزوبی نے بتایا کہ وزیر اعظم حسین آرنوس وزارتی وفد کی قیادت کریں گے اور اپنے جنگ زدہ ملک میں ماحولیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز پر زور دیں گے۔ہم شام میں ماحولیاتی صورتحال کو متعدد جماعتوں اور تنظیموں کے سامنے پیش کریں گے۔ ہمارا بنیادی مقصد فنڈز کی فراہمی ہو گا۔ مناہل الزوبی جو زراعت کی وزارت میں قدرتی وسائل کے شعبے کی سربراہ ہیں ، وہ بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گی۔