بہاولنگر ضلع میں قومی پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری،پہلے روز 197387 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی

منگل 28 نومبر 2023 12:08

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) بہاولنگر ضلع میں قومی پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے ۔ پہلے روز ضلع بھر میں 197387 بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی ۔پولیو مہم میں 2562 موبائل، 136 فکس اور 88 ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا پولیو مہم کے جائزے کےلئے دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے خود ڈسٹرکٹ ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اے پی پی کو بتایا کہ پولیو مہم میں 585468 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔2786 ٹیمیں 3 روز میں 100 فیصد ٹارگٹ پورا کریں گی۔ والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین لازمی پلوائیں۔\378

متعلقہ عنوان :