ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کر گشت کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار

منگل 28 نومبر 2023 13:42

ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کر گشت کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) لاہور پولیس نے ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کر گشت کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے منگل کو بتایاکہ اظہر شریف نامی ملزم لبرٹی سینٹر میں آ جا رہا تھا، ویجیلینس ٹیم نے مشکوک حرکات وسکنات پر شناخت طلب کی ، لیکن ملزم اپنی شناخت کے حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہ کر سکا۔ملزم سکیورٹی کمپنی کا گارڈ نکلا، مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا، سی ٹی او لاہور نے ویجیلینس آفیسر عامر کو شاباش دی اورتعریفی سنددینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :