پاک پتن روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،کمشنر ساہیوال ڈویژن

منگل 28 نومبر 2023 14:05

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ پاک پتن روڈ پر سیوریج لائن بچھانے کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔انہوں نے محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کہ مڈھالی روڈ پر سیوریج لائن کے کام کے بعد 2کلو میٹر حصے کی اسفالٹ کے انتظامات بھی جلد مکمل کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدرت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، چیف آفیسر ضلع کونسل محمد نواز، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ جھال روڈ کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مڈھالی روڈ کی سیوریج لائن کی صفائی آج مکمل کر لی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :