جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار روبینہ جمیل سمیت 12 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

منگل 28 نومبر 2023 19:49

جناح ہاوس حملہ کیس میں گرفتار روبینہ جمیل سمیت 12 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ سمیت 9 مئی واقعات میں جلائو گھیرائو کے الزام میں درج مقدمے میں گرفتار روبینہ جمیل،عالیہ حمزہ،طیبہ راجہ اور خدیجہ شاہ سمیت 12 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

منگل کو سماعت پر روبینہ جمیل،عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی جبکہ خدیجہ شاہ کی جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری مکمل کی گئی۔عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔عدالت نے ملزمان کو 12 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا،ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔