بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض

منگل 28 نومبر 2023 20:29

بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کی طلاق کا ریکارڈ طلب کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض عائد، رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست میں وکیل محمد آفاق نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق طلاق یونین کونسل میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد موثر ہوتی ہے، طلاق کی دستاویزات متعلقہ یونین کونسل کے آفس میں جمع ہونے کے بعد عدت کا دورانیہ شروع ہوتا ہے، خاور مانیکا اور بشریٰ بی بی کی طلاق میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں عدت پوری نہ ہونے کا انکشاف کیا، عدالت خاور مانیکا کو وضاحت کیلئے طلب کرے اور عدالت یونین کونسل کا ریکارڈ بھی طلب کرے۔