پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’’گنجل‘‘ 15 دسمبر کوریلیز ہو گی

منگل 28 نومبر 2023 22:32

پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’’گنجل‘‘ 15 دسمبر کوریلیز ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’’گنجل‘‘ 15 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ شعیب سلطان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم صحافی شہباز بھٹی کی اس تحقیق کے گرد گھومتی ہے جو انہوں نے چائلڈ ایکٹوسٹ عرفان مسیح کے قتل پر کی تھی۔

(جاری ہے)

فلم کی ریلیز کا اعلان انسٹاگرام پر کیا گیا ہے اور فلم کی پروڈیوسر نگہت اکبر شاہ اور ڈائریکٹر دونوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

’’گنجل‘‘ کا ٹریلر رواں برس 30 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس وقت اس کی ریلیز تاریخ 8 دسمبر رکھی گئی تھی۔نامور اداکار احمد علی اکبر فلم میں صحافی شہباز بھٹی کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں ریشماں، آمنہ الیاس، سید محمد علی، سرمد آفتاب، رضیہ مالک، سردار نبیل اور علی آفتاب سعید شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :