ٴ صوبائی وقومی حکومتوں میں شامل مقامی وقومی پارٹیوں میں سے کسی نے خدمت نہیں کی،ڈاکٹرعطاء الرحمان

[ جماعت اسلامی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر عوام کو دیانت دارنمائندے دیکر عوام کو انصاف ،ترقی دیکر حقوق دلائیں گے،اجلاس سے خطاب

منگل 28 نومبر 2023 20:20

;کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں گزشتہ کئی صوبائی وقومی حکومتوں میں شامل مقامی وقومی پارٹیوں میں سے کسی نے خدمت نہیں کی ہر طرف لوٹ مار بدعنوانی اور بدامنی کا دوردورہ ہے جماعت اسلامی الیکشن میں بھر پورحصہ لیکر کوئٹہ کے لاکھوں عوام کو دیانت دارنمائندے دیکر عوام کو انصاف ،ترقی دیکر حقوق دلائیں گے۔

کوئٹہ کے شہری ٹینکر ،تنور،سرکاری ونجی مافیازکے چکروں میں پھنس گیے ہیں شہر میں پینے کا صاف پانی دستیاب ہے نہ تعلیم وصحت کا معیاری ادارہ ۔گزشتہ حکومتوں نے شہر کا حلیہ ہی تبدیل کرکے شہر کو دیہات بنادیاہے صفائی وٹریفک کا نظام فیل ،قومیت واسلام کے نام پرووٹ لینے والوں نے بھی ناکامیوں وناہلیوں کے ریکارڈبنادیے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ہی شہر کو مثالی بناکر دیانت دار ٹیم کے ذریعے مسائل حل کریںگے۔

ان خیالات کااظہارانہوں چمن پھاٹک ودیگر علاقوں میں اجلاس سے خطاب کرتے کیاانہوں نے کہاکہ الیکشن میں کوئٹہ کے شہری ترازوکے نشان پر مہر لگاکر مسائل کے حل کی راہ ہموارکریں کوئٹہ کوکھنڈرات بنانے والے نئے ناموں نئی پارٹیوں کے ذریعے پھر قوم پر مسلط ہونے کی سازش وکوشش کریں گے جماعت اسلامی نے قوم کو لٹیروں سے بچانے اورمسائل کوحل کرنے کیلئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے کوئٹہ کے شہریوں نے ساتھ دیاتو حقیقت میں کوئٹہ کولٹل پیرس بنائیں اور بار بار نئے نعروں نئے دعوئوں کے زریعے آکر قوم کولوٹنے والوں کاقومی طاقت کے ذریعے احتساب کریں گے۔

چمن بارڈرپر مقامی افراد کا دھرنا حقیقی اور جائز مسائل کے حل کیلئے ہے حکمرانوں مقتدرقوتوں کو زدواناسے ہٹ کر مسائل کو مذاکرات وباہمی بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اہل غزہ کی بیت المقدس کی آزادی ،انبیا کی سرزمین کے دفاع اور اپنی مادروطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔حماس اوراہل غزہ نے یہ ثابت کردیاہے کہ ایمانی جذبوں کوکوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی اللہ کی مددآج بھی اہل ایمان کے ساتھ ہے ،بزدل مسلمان حکمرانوں کے لیے بھی اس جنگ میں سبق ہے کہ جوعالمی طاقتوں اوراسرائیل کے کے سامنے بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں