ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی و روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کے 554 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر

منگل 28 نومبر 2023 20:20

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی وروحانی پیشوا بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئی ہیں ،دنیا بھر سے انڈیا، امریکہ ،جاپان، فرانس ،اٹلی ،یونان، اسٹریلیا اور دبئی کے علاوہ اندرون ملک سندھ، پشاور ،گلگت بلتستان اور لاہور سے اپنےگرو کی یاترا کے لیےآئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے، جنم دن کی مرکزی تقریبات گزشتہ روز شام 6 بجے کے قریب ختم ہو گئیں، ان تقریبات میں گوردوارہ جنم ا ستہان جو کہ سکھ مت کی مرکزی عبادت گاہ ہے سے گزشتہ روز دن تقریبا 12 بجے ہزاروں سکھوں کے قافلے سے بسوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں میں سوار ہو کر پال کی سمیت نکلا اور گوردوارا کیارا صاحب جا کر اختتام پذیر ہو گیا ۔

\378