پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلسطین کے عوام سے اظہاریکجہتی کیلئے 05 دسمبر کو لبرٹی مارکیٹ میں عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا،اشرف نظامی

منگل 28 نومبر 2023 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2023ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور کی سول سوسائٹی، ٹریڈ یونینز،میڈیا، اساتذہ، وکلا، طلبا تنظیموں، ٹریڈرز، لیٹریری آرگنائزیشنز کا اجلاس پی ایم اے ہاؤس لاہور میں زیر صدارت محمد تحسین منعقد ہوا۔جس میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی اور اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے حقوق کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

پی ایم اے لاہور کے صدر پروفیسر اشرف نظامی نے اجلاس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اسرائیل کے صہیونی حکمرانوں نے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے اور ہزاروں بچوں اور خواتین کا خون بہایا ہے اس اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطین کے عوام سے یکجہتی کیلئے 05 دسمبر بروز منگل لبرٹی مارکیٹ میں عظیم الشان مظاہرہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے اراکین میں پروفیسر اشرف نظامی، محمد تحسین، اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ، محمد اعظم بٹ، ناصر بٹ،شہباز انور خان، ناصر اقبال، شوکت چوہدری، محبوب سرکی، میاں نوید، شکیل عباس، مہر صفدرعلی، آصف علی، خالد بٹ، صہیب مرغوب صدیقی، روبینہ جمیل، آئمہ محمود، ڈاکٹر ارم شہزادی، ڈاکٹر جویریہ سبزواری شامل ہیں۔

اجلاس میں ڈاکٹر کامران سعید، ڈاکٹر کامران احمد، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر ارم شہزادی پی ایم اے، مہر صفدر علی بی ایل ایل ایف، راجہ اشرف ایچ آر سی پی،ابن علی اشرف ، شوکت علی چوہدری، محمد نذیرشہزاد، الطاف بلوچ، عمر ضیا خان، محمد علی میر، بدر سلمان، شکیل عباس ایس اے پی، محمد اکبر، عرفان علی، خالد بٹ، حنیف رامے، چوہدری محبوب سرکی ، اشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ ایچ آر سی پی، ڈاکٹر جویریہ ای ٹی پی بی، میاں نوید، بلال صابر پی ایف ایم، اللہ رکھا، ناصر محمود، ناصر گلزار اے پی ٹی یو یف، آئمہ محمود ورکنگ وومن آرگنائزیشن، روبینہ جمیل اے پی ٹی یو، اقبال آفاقی ، بصیر بٹ، بابر بٹ آل پاکستان سمال ٹریڈر ایسوسی ایشن، ایڈوکیٹ شاہد آل پاکستان لائرز ونگ، سید مشتاق شاہ ، آصف علی چوہدری، تاج حسین پنجاب فارمر یونین، محمد عرفان لیب ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔