ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس

بدھ 29 نومبر 2023 15:59

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے، ڈی ایس پی ٹریفک،سی او ایم سی، انچارج سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جملہ افسران کو بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چنگ چی رکشہ کی باڈی تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ڈائریکشن جاری کیں تھیں جس پر من و عن عمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اتھارٹیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چنگ چی رکشہ باڈی بنانے والے مالکان کو ایک ہفتہ کا نوٹس جاری کرنے اور مدت گزر جانے کے بعد بھی کام جاری رکھنے والوں کو بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز درج کرواکر سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔\378