ہری پور ،عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی

بدھ 29 نومبر 2023 16:12

ہری پور ،عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر ..
ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2023ء) ہری پور پولیس کی بہترین تفتیش کی بدولت عدالت نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

(جاری ہے)

ہری پور پولیس کے مطابق تھانہ حطار انویسٹی گیشن آفیسر سب انسپکٹر نعیم شاہ اور سب انسپکٹر محمد امتیاز کی بہترین تفتیش کی بدولت گرفتار ملزم خان افسر ولد اورنگزیب سکنہ حطار کو جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج 4 ہری پور نے ملزم خان افسر کو جرم 302 میں عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ جبکہ 15AA میں ملزم کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔