وزیراعظم کی ناشائستہ گفتگو منصب کی توہین اورانتشار کشمیر کے معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے،راجہ محمد بشیر خان

بدھ 29 نومبر 2023 18:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما وسابق امیدواراسمبلی راجہ محمد بشیرخان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ناشائستہ گفتگو منصب کی توہین ہے،انتشار کشمیر کے معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے،وزیراعظم اپنے منصب کا خیال رکھیں،،وزیراعظم ریاست کاچیف ایگزیکٹیوہوتا ہے،فاروق حیدر خان کے خلاف غیراخلاقی اورغیر مہذب زبان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،آزادکشمیر میں عزت واحترام،رواداری کی سیاست ہے یہاں نفرتیں نہ پھیلائی جائیں،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کروڑوں کشمیریوں کے مسیحا ہیں اوران کے خلاف وزیراعظم انوارالحق کو بدزبانی زیب نہیں دیتی،ہم ایسے پاکیزہ اور اکمل مذہب سے وابستہ ہیں جس میں زندگی کی اعلیٰ ترین اقدار پر عمل پیرا ہونے کی سختی سے تاکید ہے شرم اورحیاء انسان کا زیور ہے،لیڈر وہ ہے جس کا اخلاق بولے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدواراسمبلی راجہ محمد بشیر خان نے وزیراعظم کے خلاف احتجاج مظاہرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری انوارالحق اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں۔ تین سال سے این ٹی ایس غیر فعال ہے ، 8ماہ سے پبلک سروس کمیشن اور احتساب بیورو بھی غیر فعال ہیں، اڈھاک ایکٹ کا تعنہ دینے والے خود اپنی پوزیشن بھی واضح کریں اور کمیٹی کمیٹی کے کھیل سے باہر نکلیں چوہدری انوار الحق کو سات ماہ میں پورے آزاد کشمیر اور نیلم، لیپہ، حویلی، دور افتادہ علاقوں میں جانے کی توفیق نہیں ہوسکی جس سے ان کی انتظامی طور پر مکمل نا اہلی عیاں ہے۔

سات ماہ میں دس دن بھی وہ دارالحکومت میں نہ بیٹھ سکے اور نہ ہی کوئی اعلی سطحی میٹنگ طلب کی جا سکی۔ ایسے میں کفایت شعاری کا بیانیہ سمجھ سے بالا تر ہے۔ ایسی صورتحال میں تنقیدبرائے اصطلاح پر بھی وزیراعظم کا ناشائستہ رویے سے بوکھلاٹ نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر جیساحساس خطہ انتشار،بدزبانی،غیراخلاقی گفتگوکا متحمل نہیں ہوسکتا،یہاں تاریخی روایات ہیں ہماری مثالیں پاکستان کے پارلیمنٹ میں دی جاتی ہیں مگر افسوس صد افسوس کے وزیراعظم اپنے منصب کا خیال رکھیںاورنوجوان نسل اورمعاشرے کی کردارسازی پر توجہ دیںتب جا کر ہم صراط مستقسیم پر چل سکتے ہیں۔