ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن پی اے ایف کے شعیب خان نے جیت لی

بدھ 29 نومبر 2023 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) ڈی آئی جی امان اللہ میموریل خیبر پختونخوا اوپن ٹینس چیمپئن شپ پاکستان ایئر فورس کے شعیب خان نے جیت لی فائنل میں ایس این جی پی ایل کے ثاقب عمر کو دو ایک سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، بوائز انڈر18 فائنل میں حمزہ رومان نے عزیر خان کو چھ چار ، چھ تین سے ہرایا ، انڈر 14 فائنل میں اے پی ایس کے ایم شایان آفریدی نے جنید خان کو چھ چار ، چھ دو سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، بوائز انڈر 10 فائنل میں فیضان آفریدی نے ریان عمر خلیل کو دو صفر سے شکست دیدی ، انڈر 10 ڈبل میں ریاں عمر خلیل اور فیضان آفریدی نے سالار خان اور شہریار کو چھ ایک چھ دو سے شکست دی ، مینز ڈبل فائنل میں شعیب خان اور حمزہ رومان نے شاہد آفریدی شاہین محمود کو چھ چار چھ چار سے شکست دیکر فائنل ٹرافی اپنے نام کرلی ، اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ،ڈی جی سپورٹس عبدالناصر نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ،ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ،اے این پی پی کی81 کے صوبائی رہنما ارسلان خان ناظم ، صدر ٹینس ایسوسی ایشن ڈی آئی جی سلیم مروت،، خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ماہر امراض قلب ڈاکٹر پروفیسر فرحت عباس، ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ ، صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ ،ڈائریکٹرآپریشن عزیز الله، ڈائریکٹرنعمت الله مروت ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عمرآیاز خلیل ، کوچز رومان گل ، نعمان خان ، ذاکر الله، شہریار ، شاہ حسین اور شاہد سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ ایک ہفتے تک جاری رہی جس میں دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔