قوم گجربارے ہتک آمیز الفاظ کا استعمال قابل مذمت ،باعث تشویش ہے، محب اللہ خان

جنیداکبرجیسے لوگوں کو ایسے الفاظ کا استعمال زیب نہیں دیتا،گجرغیرت مند قوم ،عزت پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،رہنماء پی ٹی آئی

بدھ 29 نومبر 2023 23:02

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے رہنمااورسابق وزیر محب اللہ خان نے کہا ہے کہ قوم گجربارے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرناقابل مذمت اورباعث تشویش ہے، جنیداکبرجیسے لوگوں کو اپنااٴْلو سیدھاکرنے کیلئے کسی قوم بارے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا، گجرغیرت مند قوم ،عزت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ا ن خیالات کااظہار انہوں نے سابق ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرکی طرف سے قوم گجرکے حوالے سے ہتک آمیز الفاظ استعمال کرنے پراپنے ردعمل میں کیاانہو ں نے کہا کہ قوم گجرایک باہمت غیرت مند اور عزت مند ہے جس کی تاریخی حیثیت سے انکارنہیں کیاجاسکتا، یہ عظیم قوم ایک تاریخی پس نظر رکھتی ہے اور اس عظیم اورتاریخی پس منظر رکھنے والی اس قوم بارے جنیداکبر جیسے لوگوں کی طرف سے قابل تشویش الفاظ کا استعمال کرنااس قوم کی دل آزاری ہے۔