لیسکو کا اپنی حدود میں بجلی صارفین کے لیے بنائے گئے سمارٹ بلنگ منصوبے پر کام شروع

بدھ 29 نومبر 2023 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2023ء) لاہور میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی (لیسکو) نے اپنی حدود میں بجلی صارفین کے لیے بنائے گئے سمارٹ بلنگ منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لیسکو نے اس سلسلے میں متعلقہ سٹاف کو لیسکو کے 64 لاکھ صارفین کے ای میل اور موبائل فون کا ڈیٹا مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جنہیں لیسکو کے آئی تی سینٹر میں درج کروایا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی میں کاغذ کے بلوں کا خاتمہ ہو جائے گا جس سے لیسکو کو کروڑوں روپے ماہانہ کی بچت ہو گی