ڈی آئی خان ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

بدھ 29 نومبر 2023 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2023ء) ڈی آئی خان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مکمل طور پر اوپی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا ہے،شہریار نامی ینگ ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے معطل کرنے پر تنازعہ شروع ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈی آئی خان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مکمل طور پر اوپی ڈی کا بائیکاٹ کر دیا ہے،مریضوں کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریار نامی ینگ ڈاکٹر کو ڈیوٹی سے معطل کرنے پر تنازعہ شروع ہوا تھا،ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجاً او پی ڈی اور لیبارٹریز بند کر دیا۔

ڈین ڈاکٹر احسان اللہ کے مطابق ڈاکٹر شہریار کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈیوٹی سے فارغ کیا تھا۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈین ڈاکٹر احسان نے ہمارے ڈاکٹر کو ڈیوٹی کے دوران دھمکیاں دی، جب تک صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ڈین کے خلاف کاروائی نہیں کرتے تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ینگ ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔