شہبازشریف سے ملاقات ، سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی (ن) لیگ میں شمولیت

جمعہ 1 دسمبر 2023 16:02

شہبازشریف سے ملاقات ، سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کی (ن) لیگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے ، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری نے بھی (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سابق وزیراعظم وپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے دونوں سابق اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ ، سردار عبدالغفار ڈوگر، عرفان ڈوگر اور سلیم انصاری بھی موجود تھے۔شہبازشریف نے سردار عون ڈوگر اور جاوید اختر انصاری کو مسلم لیگ (ن) میں خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارک دی ۔ انہوں نے کہا کہ آپکی آمد سے پاکستان اور عوام کی خدمت کا سفر تیز ہوگا۔