
پنجاب حکومت کا چنگ چی رکشہ بند کروانے کا اصولی فیصلہ
پہلے بڑے شہروں اور دوسرے مرحلے میں چھوٹے شہروں و دیہی علاقوں میں غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشہ بند کیا جائے گا‘ آئندہ نئی مینوفیکچرنگ پر بھی پابندی ہوگی
ساجد علی
جمعہ 1 دسمبر 2023
16:15

(جاری ہے)
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے بتایا ہے کہ چنگ چی رکشہ کی 900 غیر قانونی ورکشاپس ہیں، اب چنگ چی رکشہ کو بند کروانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، جس کے بعد نیا چنگ چی رکشہ بنانے پر پابندی ہوگی اور نیا رکشہ مارکیٹ میں نہیں آسکے گا۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نے کہا کہ سموگ کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لینا ہوگا، اس پر قابو پانے کے لئے ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، صوبے میں سموگ سے نمٹنے کے لئے مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں، ورلڈ بینک حکام مصنوعی بارش کے منصوبوں سے متفق نہیں ہیں تاہم پھر بھی اس وقت مصنوعی بارش کے دو منصوبے زیر غور ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ سموگ کو جانچنے والے آلات بھی تسلی بخش نہیں ہیں، سموگ کے خاتمے کے لئے ورلڈ بینک سے مل کر اسٹڈی شروع کردی ہے، اس کے علاوہ حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے لئے 30 الیکٹرک بسیں امپورٹ کررہی ہے، بہتر سفری سہولیات کے لئے لاہور کو 14 سو بسوں کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماحولیاتی تبدیلیاں: غذائی فصلوں کی پیداوار نصف ہونے کا خدشہ
-
خان یونس میں فضائی حملے میں آٹھ افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس
-
شہید جوانوں کی ماؤں کے اعزاز میں ملتان میں پر وقار تقریب کا انعقاد
-
امریکہ میں پانچ فیصد کینسر کیسز کا سبب شعاعوں والے طبی ٹیسٹ
-
پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھلیں گے، نوٹی فکیشن جاری
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
عازمین کو نجی حج پیکجز کی بکنگ میں احتیاط برتنے کا مشورہ، کوٹہ میں کمی کردی گئی
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.