نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگرعالمی رہنمائوں سے غیر رسمی بات چیت

جمعہ 1 دسمبر 2023 17:39

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگرعالمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2023ء) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 28 ویں کانفرنس آف پارٹیز کے اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم سمیت دیگر عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ کے ابتدائی سیشن میں شریک ہوئے۔اس موقع پر نگران وزیراعظم نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک ، ڈنمارک کی وزیراعظم میٹ فریڈرکسن اور دیگر عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔