,پاکستان میں چارلاکھ افرادمعذورہیں حکومت معذوروں کے کوٹے پر عمل کرتے ہوئے معذورافرادکو ملازمتیں دیں،الخدمت فائونڈیشن پاکستان

جمعہ 1 دسمبر 2023 23:00

Fکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2023ء) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکراللہ مجاہد الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکردنے کہاکہ پاکستان میں چارلاکھ افرادمعذورہیں حکومت معذوروں کے کوٹے پر عمل کرتے ہوئے معذورافرادکو ملازمتیں دیں۔مہنگائی وغربت اوربے روزگاری کی وجہ سے معذورافرادبلخصوص عورتوں بچوں کو سرپرستی ومددکی ضرورت ہے ۔

پولیوسے بچنادانشمندی مہم میں حصہ لینا قومی فائدہ ہے ۔معذورافراد میں باصلاحیت ،بہت قابل افراد موجود ہیں ان کو توجہ وسرپرستی اورمدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ہر شعبہ میں معذوروں کی رہنمائی ومدداورسرپرستی کی ضرورت ہے۔معذوروں کو روزگاردینا صرف حکومت نہیں نجی شعبے واداروں کی بھی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

معذوروں کو معذورنہیں باہمت افرادکا نام استعمال کیا جائے ۔

الخدمت فائونڈیشن ستائیس ہزار تیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں پچھلے عید پر الخدمت نے ملک بھر میں بیس لاکھ افراد کو قربانی کا گوشت پہنچایا ۔اقلیتی برادری میں بھی ہماراکام جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے زیر اہتمام عالمی یوم معذوروں کی مناسب سے بوائے سکاوٹس ہیڈکوارٹرمیں معذوروں سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار سے عورت فائونڈیشن کے علائوالدین خلجی ،مس ناہید،عبداللہ خان کاکڑودیگر نے بھی خطاب کیاسیمینار میں درجنوں معذورومستحق افرادمیں ویل چیئرزتقسیم کیے گیے اورمعذوروں میں کام کرنے والے تنظیموں اورسماجی رہنمائوں کو شیلڈوٹرافیزدے دیے گیے۔

اس موقع پر مقررین نے مزید کہاکہ الخدمت فائونڈیشن نے ملک بھر میں سینتیس ہزارمعذورافرادکو ویل چیئر زدے دیے معذوروں کو راشن ،مالی امداد کیساتھ واکر،سفید چھڑی ،ویل چیئرز،گھڑی سمیت دیگر ضرورت فراہم کررہے ہیں۔ 3دسمبر عالمی یوم معذوروں کے موقع پر معذوروں سے حقیقی طور پر اخلاص سے ہمدردی کی ضرورت ہے الخدمت فائونڈیشن اللہ کی رضاوخوشنودی کیلئے معذوروں کی مشکلات وپریشانیوں میں کمی کیلئے بلاتفریق رنگ ونسل سرگرم عمل ہے ۔

الخدمت فائونڈیشن کے تربیت یافتہ رضاکارہر مصیبت پریشانی اورآفت میں سب سے پہلے اپنے عوام کے پاس پہنچ کر ریلیف ورک شروع کرتے ہیں تعلیم ،صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،قیدیوں ،غرباء ومساکین ،طلباء وبیوائوں کی امدادکیساتھ یتیموں کی کفالت بھی کر رہے ہیں ۔ ہم اگرمعذورافراد معذوری کو کمزوری نہ بنائیں یہ اس صورت ممکن ہے کہ ہر فردادارہ حکومت کیساتھ معاشرہ بھی معذوروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں الخدمت فائونڈیشن ایشیا ء کی سب سے بڑی غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے والا عالمی منظم دیانت دار اسلامی فلاحی سماجی ادارہ بن گیاہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے