
سردی کی پہلی تگڑی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں زبردست اضافے کی پیشن گوئی
محمد علی
ہفتہ 2 دسمبر 2023
00:45

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں جاڑے والی سردی کی آمد ہو چکی، اب ملک کے دیگر علاقوں میں ایسی سردی شروع ہو گی۔
ملک میں چند روز قبل داخل ہونے والے مغربی ہواوں کے سلسلے کے باعث کئی مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری بھی ہوئی ہے، اسی باعث بیشتر شمالی علاقے ان دنوں شدید سردی کی لہر کی زد میں ہیں۔ برفباری کے باعث بیشتر شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر چکا۔ جبکہ آئندہ 24 گھںٹوں کیلئے ملک بھر کے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (سٹی 28 اور ایئرپورٹ 22)، گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 03، خیبر پختونخوا میں بالاکوٹ 16، کالام 11، دیر (اپر اور لوئر 10)، سیدو شریف 11، مالم جبہ 07، کاکول، چی پتن، 03، دروش 01، گلگت بلتستان میں بگروٹ، چلاس، گلگت اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 06،کالام اورقلات میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
شاران فوریسٹ، جہاں درشی اور منشی کی پریم کہانی نے جنم لیا
-
پوٹن کی یوکرین سے براہ راست مذاکرات کی تجویز، سیزفائر کے مطالبے پر خاموشی
-
جھوٹ کا پردہ چاک، پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد دنیا نے دیکھ لیے
-
پاکستان کا بھارت سے تنازعات کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم
-
مہذب اور باربیرین
-
پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیرخارجہ کی اسحاق ڈار سے گفتگو
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں دوسرے روز بھی جشن
-
امریکی امداد میں کمی: بنگلہ دیشی طبی شعبہ مسائل کا شکار
-
بھارت سے سیزفائر ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی ہونا چاہیئے، بیرسٹر گوہر
-
امریکی صدر کی پاکستان اور بھارت کے دیگر مسائل پر بھی ثالثی کی پیشکش
-
مشکل حالات میں ہی اندازہ ہوتا ہے کہ فوج کی اہمیت کیا ہے، انور مقصود کا خراج تحسین
-
تانبے کی کمی ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے پھیلاؤ میں رکاؤٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.