Live Updates

عمران خان کے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ

سب یقین رکھیں کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کسی کو نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ کسی کی حمایت کریں گے،چیف جسٹس کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے، چیف جسٹس اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے۔اعلامیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 2 دسمبر 2023 13:23

عمران خان کے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2دسمبر 2023ء) سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط پر سپریم کورٹ کا اعلامیہ سامنے آ گیا۔سپریم کورٹ کے اعلامیے میں گیا ہے کہ یکم دسمبر کو سات صفحات کی درخواست 77 صفحات موصول ہوئی۔ دستاویز تیار کرنے والے وکیل کا نام اور رابطہ کی تفصیلات نہیں دی گئی۔ لفافے کے مطابق دستاویز انتظار حسین پنجھوتہ کے کورئیئر کی تھی۔

دستاویز بظاہر ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ اس جماعت کی اچھی نمائندگی وکلاء کرتے رہے ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا کہ پچھلے دنوں سپریم کورٹ میں اس جماعت کے وکلاء فوجی عدالتوں اور انتخابات کیس کو تکمیل تک لے گئے یہ امر حیران کن ہے کہ سربمہر لفافہ موصول ہونے سے پہلے ہی دستاویز کس میڈیا کو جاری کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کا ادراک ہے۔

چیف جسٹس فائز کسی کو نہ دباو میں لایا جا سکتا ہے نہ کسی کی حمایت کرینگے۔ چیف جسٹس فائزعیسی اللہ کے فضل سے اور اپنے حلف کے مطابق فرائض کی انجام دہی کرتے رہیں گے۔سربراہ پی ٹی آئی نے 30 نومبر کو عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان سے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم، اغوا و گمشدگیوں کے خلاف نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام لکھے خط میں پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے، کارکنوں و رہنماؤں کے اغوا اور گمشدگیوں کےخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، خط میں چیف جسٹس سے وفاق وصوبائی حکومتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ دینے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور سیاستدانوں کی جبری گمشدگیوں پر کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ خط میں عمران خان نے لکھا ہے کہ تحریک انصاف سے وابسطہ افراد کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، تحریک انصاف سے وابسطہ رہنماؤں کو جبری گمشدہ کیا جارہا ہے، بڑی تعداد میں لوگوں کی سیاسی وفاداریاں زبردستی تبدیل کروائی جارہی ہیں، ضمانت ہونے کے باوجود سیاستدانوں کی گرفتاریاں روکی جائیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں سمیت الیکشن کمیشن کو حکم دیا جائے کہ پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن مہم کی اجازت دیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات