احسن اقبال کیخلاف بیان اور پارٹی پر تنقید کرنے پر دانیا ل عزیز کو شوکاز نوٹس جاری

ہفتہ 2 دسمبر 2023 22:50

احسن اقبال کیخلاف بیان اور پارٹی پر تنقید کرنے پر دانیا ل عزیز کو شوکاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ن پنجاب نے پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے خلاف بیان بازی کرنے اور اپنی ہی پارٹی پر تنقید کرنے پر سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کو شوکازنوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ پنجاب صدر کی جانب جاری سے جاری نوٹس میں کہاگیا ہے کہ 30 نومبر 2023 کو میڈیا بیان پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور حقائق کے برعکس ہے،غیر ذمہ داران بیان سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے،ہر رکن کا حق ہے کہ وہ شکایت کو پارٹی قیادت اور متعلقہ فورم تک پہنچائے،نوٹس میں دانیال عزیز کو سات یوم کے اندرتحریری طور پر جواب دینے کے احکامات دیئے گئے ہیں