
لاہور پرائم،سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا جدید انفراسٹرکچر مکمل، نگران وزیراعلی محسن نقوی نے افتتاح کر دیا
ہفتہ 2 دسمبر 2023 19:10
(جاری ہے)
محسن نقوی نے کلمہ چوک کے قریب بھی لاہور پرائم کا وزٹ کیا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں۔
وزیر اعلی نے لاہور پرائم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دور کا آغاز کر دیا ہے جو لاہور کی اسکائی لائن کو تبدیل کر دیگا۔لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر کی تکمیل ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ لاہور پرائم کو بین الااقوامی بزنس حب بنائینگے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سی بی ڈی پرائم ان لوگوں کے لئے ہے جو پہلے سے پلاٹ خرید چکے ہیں، یہ پلاٹس نیلامی کے ذریعے گلبرگ کی نارمل قیمت سے دو گنا قیمت پر فروخت کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سی بی ڈی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ علاقے کو اچھی طرح ڈویلپ کیا جس سے قیمت زیادہ حاصل ہوئی۔ سی بی ڈی کے پاس ابھی بھی کافی زیادہ اراضی موجود اور ہماری کوشش ہے کہ سی بی ڈی کو اضافی اراضی دی جائے۔ ہماری سی بی ڈی کے ساتھ کوشش ہے کہ مین روڈ کو والٹن روڈ اور ڈیفنس روڈ کے ساتھ جلد منسلک کیا جائے۔ جنوری تک یہاں نیا برج مکمل ہورہا ہے تو مین بلیوارڈ، ڈیفنس اور والٹن روڈ کے ساتھ منسلک ہوجائے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سی بی ڈی گارڈن ٹائون میں پراجیکٹ ٹیک اپ کررہی ہے۔ گارڈن ٹائون میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لئے سی بی ڈی پراجیکٹ شروع کررہی ہے۔ سی بی ڈی کو فیروز پور پر اراضی دی گئی ہے جس پر سی بی ڈی کام کررہی ہے۔ سی بی ڈی راولپنڈی میں زمین کا تعین کرے تاکہ ہم سی بی ڈی راولپنڈی شروع کر سکیں۔ یہ پنجاب حکومت کی وہ زمینیں ہیں جو ضائع ہورہی ہیں، ہم ان زمینوں سے 100گنا زیادہ ریونیو حاصل کرسکتے ہیں۔ سی بی ڈی نے اگلے 2سے3ماہ میں 500 ملین ڈالر کا زرمبادلہ اکٹھا کرنا ہے۔ سی بی ڈی لاہور میں ڈ پلومیٹک انکلیو کی منظوری دی جا چکی جس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو بننے سے پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی یہاں شفٹ ہوجائے گی۔ سی بی ڈی راولپنڈی کو فوری طور پر شروع کرنا ہے، سی بی ڈی ملتان پر بھی کام شروع کررہے ہیں۔ محسن نقوی نے سٹیٹ آف آرٹ انفراسٹرکچر پر سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ اظفرعلی ناصر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہائوسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی، این ایل سی و نیسپاک کی پراجیکٹ ٹیمز، سی بی ڈی میں سرمایہ کاری کرنے والی شخصیات اور سی بی ڈی کے پارٹنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.