میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد کر دیا گیا

اتوار 3 دسمبر 2023 16:45

میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2023ء) میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔بھاٹی گیٹ سب ڈویژن کے علاقے میں لیسکو حکام نے کارروائی کی، اس دوران لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی۔

(جاری ہے)

دوران چیکنگ پتا چلایا کہ لاہور میٹرو سروس کی زیر استعمال میٹر کا ایک فیز ڈیڈ ہے جس کی وجہ سے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ حکام نے میٹر کو قبضے میں لے کر میٹرو بس انتظامیہ کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 24ہزار یونٹ چارج کیے ہیں۔