Live Updates

عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز " پشتو زبان و ادب کے مشاہیر " کے عنوان سے سیشن کاانعقاد

اتوار 3 دسمبر 2023 21:15

ةکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2023ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام سولہویں عالمی اردو کانفرنس کے چوتھے اور آخری روز " پشتو زبان و ادب کے مشاہیر " کے عنوان سے سیشن کا انعقادجون ایلیاء لان میں کیا گیا۔اجلاس میں ( میر من زیتون بانو) پر اباسین یوسفزئی ،( غنی خان ) پر عرفان اللہ ،( سیدہ بشرا بیگم ) پر ماخام خٹک ،( امیر حمزہ شنواری ) پر قیصر آفریدی ،( اجمل خٹک ) پر نور الامین یو سفزئی نے گفتگو کی۔

سیشن میں نظامت کے فرائض گلفام خان کا کڑ نے انجام دئیے۔ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے اباسین یوسف زئی نے کہا کہ زیتون بانو کو مور بی بی کے نام سے جانتے تھے۔ انہوں نے پندرہ کتابیں تحریر کی ہیں، بانو نے سسکتی انسانیت کو چھڑانے کے لیے قلم کا استعمال کیا،ایک حساس اور ذمہ دار فنکارہ ہونے کی وجہ سے انہوں وہی لکھا جو محسوس کیا، انہوں نے جہاں خامیاں بتائیں وہاں ہمارے معاشرے کی خوبیوں کو بھی لکھا۔

(جاری ہے)

ان کی حقیقت پسندی نے دوسرے ادیبوں سے منفرد رکھا ہے۔ زیتون نے کہا کہ مجھے اللہ نے عورتوں کے لیے ایک بہت وصیلہ بنا کر بھیجا کیانکہ مجھے ہر عورت کی وہ آواز سنائی دیتی ہے جو کہتی ہے میرے کردار کو مشقوق بنا رکھا ہے۔ میری غلطی نہ ہونے کے باوجود کیوںمیرے بھائی آنکھو ں میں خون دکھ رہا ہے۔ ہمارے معاشرے کی عورت کو اپنے فیصلے لینے کا حق نہیں۔

ہر وقت عورت ہی کیوں ظلم سہتی ہے۔ نورالا مین یوسفزئی نے کہا کہ اجمل خٹک تین حوالے ہیں جس میں ایک صحافت ، سیاست اور شاعری ہے قوم کے لئے شاعری کی۔ انہوں نے کہا کہ اجمل خٹک کی ایک کتاب جس کا نام صدائے غیرت ہے انہوں نے اپنی اصل زندگی میں صدائے غیرت بلند کی۔ ان پر حملے بھی ہوئے جیل بھی گئے لیکن انہوں نے اپنا جذبہ نہیں چھوڑا اور لکھتے رہے اپنا ادبی سفر جاری رکھا۔

ماخام خٹک نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے نہ صرف رسالے شائع کیے بلکہ طویل نظمیں بھی لکھیں۔وہ نہ صرف پشتو بلکہ فارسی ادب سے بھی روشناس ہیں، عرفان اللہ نے غنی خان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الفاظ کو اتنا خوبصورتی سے استعمال کیا ہے۔ انہوں نے ادب کو شاعری کو ایک نئی راہ اور ایک نیا مقام دیا ہے۔ میری تحریر کا عنوان حمزہ کی شاعری ہے۔وہ پشتو ادب میں تا حال اپنی مثال آپ ہیں۔ حمزہ کو شاعری کے میدان میں بابا ئے غزل کا لقب ملاہی
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات