کراچی کے جناح ٹرمینل پر گاڑی میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ پر قابو پالیا گیا

پیر 4 دسمبر 2023 13:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2023ء) کراچی کے جناح ٹرمینل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سی اے اے فائر فائٹرز نے کار آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔