مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی ، شہر قائد میں روٹی اب 2 روپے کی ملے گی

پیر 4 دسمبر 2023 23:27

مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی ، شہر قائد میں روٹی اب 2 روپے کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2023ء) مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی، شہر قائد میں روٹی اب 2 روپے کی ملے گی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تندور کا افتتاح کردیا۔کامران ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہر بھر میں مزید 48 ایسے سستے تندور کھولے جائینگے۔یاد رہے کہ ملک بھر کے بیشتر شہروں میں اس وقت ایک روٹی 20 سے 25 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

متعلقہ عنوان :