اچھی اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن

منگل 5 دسمبر 2023 21:48

اچھی اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاوس لاہور میں جیلانی پارک میں ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ فلاور شو میں پوزیشن لینے والے افراد میں انعامات تقسیم کئے ۔وائس چئیر مین ہارٹیکلچر سوسائٹی آف پاکستان، ابرار ممتاز، سیکرٹری جنرل، طارق جیلانی، کنوینئر ساجد سنبل، مارکیٹنگ ہیڈ شائستہ خاور،چیئرمین ملت ٹریکٹر لمیٹڈ سکندر مصطفی خان سمیت دیگر افراد تقریب میں موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ اچھی اور صحت مند سرگرمیوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی اس حوالے سے اچھا کام کررہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے اور دوسرے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے مختلف پراجیکٹس پر کام کر سکتے ہیں ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پھول قدرت کا سب سے خوبصورت اور انمول تحفہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی خود جمیل ہے اور خوبصورتی کو پسند فرماتا ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پھول ماحول کو خوبصورت بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے مقامی گارڈن میں فلاور شو کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں مختلف قسم کے پھولوں کی نمائش کی گئی تھی جو کہ دیکھنے میں بہت دلکش تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اچھے کام کرنے والوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے فلاور شو میں پوزیشن لینے والے افراد میں شیلڈز اورٹرافیاں تقسیم کیں۔