لاہورہائیکورٹ نے صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

منگل 5 دسمبر 2023 21:56

لاہورہائیکورٹ نے صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2023ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے تحریک انصاف کی سرگرم کارکن صنم جاوید کی آئی جی پنجاب سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت نے صنم جاوید کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپم پی او والا آرڈرچیلنج کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار صنم جاوید کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ صنم جاوید کے اوپر 2 کیس ہیں،دوبارہ درخواست فائل کی جس پر بتایا گیا مزید دو مقدمات درج ہیں،ایک مقدمے میں ضمانت منظورہوئی تواگلے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ۔